Advertisement

انڈونیشین صوبہ سماٹرا لرز اٹھا، 7 افراد ہلاک، سونامی کا خطرہ نہیں

انڈونیشیا کا صوبہ سماٹرا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، اور ابتدائی طور پر 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطا بق انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابتدائی طور پر7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، کچھ علاقوں میں کچے اور کمزور عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

سماٹرا کی انتظامیہ نے ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے، اور کہا ہے کہ آفٹر شاکس کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ، زلزے کا مرکزپسمان برات ضلع سے 17 کلومیٹر شمال مشرق میں 10 کلو میٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک ملائشیا اور سنگاپور میں بھی محسوس کئے گئے۔

محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ آفٹر شاکس کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

انڈونیشیا کی حکومت نے سماٹرا میں پولیس اور اسپتال کے عملے کو الرٹ کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version