Advertisement

نمبرداری نظام نچلی سطح پر حکومتی عملداری یقینی بنانے کا اہم ذریعہ ہے، راجہ بشارت

راجہ بشارت

نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دیے گئے ہمارے نام اپوزیشن کے دیے گئے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں، راجہ بشارت

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نمبرداری نظام نچلی سطح پر حکومتی عملداری یقینی بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔

وزیر قانون پنجاب محمد راجہ بشارت سے نمبردار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں نمبردار ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب سے تشکر کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر قانون کو وفد نے پنجاب میں نمبرداری نظام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر قانون پنجاب محمد راجہ بشارت نے پنجاب نمبردار ایسوسی ایشن کو مسائل پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نمبرداری نظام نچلی سطح پر حکومتی عملداری یقینی بنانے کا اہم ذریعہ ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نمبرداری نظام کو موثر اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نمبرداروں کا صوبائی کنونشن بلانے کی ہدایت کی ہے، متوقع کنونشن میں 85 ہزار سے زائد نمبرداروں کے مسائل پر غور ہوگا۔

وزیر قانون پنجاب محمد راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اراضی بے زمین نمبرداروں کو الاٹ کرنے کا جائزہ لیں گے۔
علاوہ ازیں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت قذافی اسٹیڈیم میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا ، کمشنر اور سی سی پی او لاہور نے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی اور اے سی ایس ہوم نے شرکت کی۔

راجہ بشارت نے کہا  کہ طے شدہ پلان پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مقامی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بلٹ پروف گاڑیوں میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ روٹ پر خراب کیمرے فوری تبدیل کرکے نئے لگانے کی ہدایت دی۔

Advertisement

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ اہل لاہور ماضی کی طرح مہمانوں کو خندہ پیشانی سے خوش آمدید کہیں ، شہری کھیلوں کی بحالی کیلئے حکومتی انتظامات میں تعاون کریں۔

چیف سیکرٹری کامران افضل نے کہا کہ پارکنگ ایریاز کے بارے میں میڈیا پر تشہیری مہم چلائی جائے۔

آئی جی راؤ سردارعلی نے کہا کہ اتوار کو تمام ادارے مشترکہ فرضی مشق کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version