Advertisement

کشمیریوں جیسے بہادر لوگ شاید ہی دنیا میں پیدا ہوئے ہوں، فخر امام

فخر Fakhar Imam says sooner we will have enough wheat

فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیریوں جیسے بہادر لوگ شاید ہی دنیا میں پیدا ہوئے ہوں۔

یکجہتی کشمیر کانفرنس سے وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم کی قیادت میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کو بطور ریاست قائم کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ چھتیس سال قائد اعظم ممبئی سے آل انڈیا مسلم لیگ سے منتخب ہوتے رہے ، آج ہم کشمیر اور کشمیر کی آزادی کی بات کرتے ہیں۔

سید فخر امام نے کہا ہے کہ 75 لاکھ کے عوض 1876 میں کشمیر کو بیچا گیا ، کشمیریوں کی آزادی کی جنگ قریباً 93 سال پرانی ہے ، ڈوگرہ راج میں کشمیریوں کے اوپر بے پناہ مظالم ہوئے۔

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ حیدر آباد دکن، جونا گڑھ اور جموں کشمیر پر سیاست ہوئی ، پارٹیشن منصوبے کے تحت مسلم اکثریتی علاقے پاکستان کو دیے جائینگے ، ریڈ کلِپ ایوارڑ کے تحت گورداسپُور انڈیا کو دیا گیا جو جموں کشمیر کے ساتھ واحد راستہ تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ہم نے زور بازو پر حاصل کیا، پونچھ کے جوانوں نے بہادری سے لڑا ، مہاراجہ کی بھارت کے ساتھ الحاق کی دستاویز آج تک سامنے نہیں آئی۔

سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو نہتی لڑتی ہیں، نریندر مودی کے نظریات آر ایس ایس سے شروع ہوتے ہیں ، مودی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ مودی کے نظریات کے باعث دنیا آج ہندوستان کو سیکیولر ریاست نہیں مانتی ، سیکیورٹی کونسل کی قرار دادیں کشمیر کو متنازعہ خطہ تسلیم کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ، کشمیریوں جیسے بہادر لوگ شاید ہی دنیا میں پیدا ہوئے ہوں۔

سید فخر امام نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا وہ کشمیریوں کا سفیر ہے ، عمران خان کو 38 منٹ یو این اجلاس میں بولنے دیا گیا ، پاکستان ہمسایہ ممالک سے امن چاہتا ہے لیکن عزت و احترام کے ساتھ۔۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version