Advertisement

شہباز،حمزہ منی لانڈرنگ کیس، نیب کے گواہان کا بیان قلم بند

حمزہ اور شہباز شریف

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے گواہاں کا بیان قلم بند کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر کیس کی سماعت ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازعدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل شہباز شریف امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کورونا کی وجہ سے ابھی تک بیڈ ریسٹ پر ہیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں آرام تجویز کیا ہے۔

نیب کے گواہ چوہدری شاہد، سیکشن آفیسروزیراعلی آفس پرامجد پرویز ایڈووکیٹ نے جرح کی۔

Advertisement

چوہدری شاہد نےعدالت کو بتایا کہ جو ریکارڈ نیب کو دیا وہ میری تقرری سے پہلے کا ہے۔ شریک ملزمان علی احمد اور نثار احمد کی تنخواہوں کا ریکارڈ نیب کو پیش نہیں کیا۔

چوہدری شاہد نے عدالت کو بتایا کہ نیب تفتیشی نے اخراجات کا جو دستاویز بنایا وہ ریکارڈ میں نے نہیں دیا۔

گواہ نے جرح پر جواب میں عدالت کو بتایا کہ اپریل 2020 میں نیب نے وزیراعلیٰ آفس سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔ میں نے جو ریکارڈ پیش کیا اس میں نصرت شہباز کا نام نہیں ہے۔

نیب پراسیکیوٹرعلی احمد اور نثاراحمد وزیراعلی آفس تقرری کے بعد کمپنیاں چلاتے تھے جو پیسوں کی لین دین کرتی تھیں۔

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی۔

شہباز شریف اورحمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

Advertisement

عدالت میں نیب کے گواہ  سدرہ منصور اور شاہد مجید سے جرح مکمل کی گئی جبکہ نیب کے گواہ غلام مصطفی نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا۔

صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کے وکیل امجد پرویزایڈووکیٹ نے گواہان سے جرح کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو طلب کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version