پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش

بچے کی پیدائش
متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان آنے والی ایک نجی پرواز میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع جہاز کے کپتان کی جانب سے سی گئی۔
نجی ایئرلائن کا طیارہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ آرہی تھی کہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد مسافروں کی جانب سے پائلٹ کو اطلاع دی گئی کہ ایک خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔
جس پر نجی ایئرلائن کے کپتان نے کنٹرول ٹاؤر سے رابطہ کرکے دوران پرواز خاتون کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق اطلاع دی جس پر طیارے کو ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
کپتان نے طیارے کو ملتان ایئرپورٹ پر اتارنے کی طیارے مکمل کرلی تھی تاہم جہاز کے لینڈ ہونے سے قبل ہی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا اور لینڈنگ کے فوراً بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے نومولود اور ماں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا۔
دوسری جانب بچے کی پیدائش کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سیالکوٹ روانہ ہوگئی۔
دوران پرواز بچے کو جنم دینے والی خاتون کا نام گل بانو ہے جو سندھ کے ضلع شکار پور کی رہائشی ہیں اور یو اے ای سے سیالکوٹ آرہی تھیں جب کہ نومولود اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

