عرفان پٹھان دھمکی کے واقعے پر ردھیمان ساہا کی حمایت میں سامنے آگئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے دھمکی کے واقعے پر ردھیمان ساہا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کی جانب سے کھلاڑی کو دھمکی دینے کے معاملے میں ساہا کے ساتھ کیا ہوا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ریدھیمان ساہا نے ایک صحافی کے ساتھ اپنی گفتگو کے اسکرین شاٹس پوسٹ کرنے کے بعد بھارتی کرکٹ میں طوفان برپا کردیا تھا۔
ساہا کے کئی سابق ساتھی اور ماضی کے کرکٹرز بھی ہیں جو کرکٹر کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔
جہاں بہت سے لوگوں نے ان سے صحافی کا نام سامنے لانے کی اپیل کی ہے، وہیں ایک اور سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بھارتی کرکٹر کے ساتھ اس نوعیت کا کچھ ہو رہا ہے۔
AdvertisementIt’s not new what happen with Saha in regards to journalist threatening a player (They do that when a player is going down in his career ) This is bullying and it should not be acceptable!
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 21, 2022
پٹھان نے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ماضی میں صحافیوں نے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی دھمکیاں دی ہیں اور اس پورے واقعے کو ’دھمکی‘ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

