سیہون شریف میں کراچی کے رہائشی میاں بیوی سے لوٹ مار، مزاحمت پر شوہر قتل

سیہون شریف میں زائرین غیر محفوظ، کراچی کے رہائشی میاں بیوی کو قلندر لعل شہباز کی زیارت کے بعد ٹیکسی کا جھانسہ دیکر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا جب کہ مزاحمت پر شوہر کو قتل کر ڈالا۔
سیہون میں رات دیر سے قلندر لعل شہباز کی مزار سے حاضری کے بعد واپسی پر زائرین سے بیچ روڈ پر لوٹ مار کی واردات ہوئی۔
کراچی کے رہائشی زائرین کو نا معلوم مسلح افراد نے پہلے ٹیکسی میں بٹھایا پھر انڈس ہائی وے پر گن پوائنٹ پر لوٹنا شروع کر دیا۔
واردات کے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جب کہ بیوی پر سخت تشدد دیکھ کر شوہر نے مزاحمت کی جس پر چوروں نے فائرنگ کر کے خاتون کے شوہر کو قتل کر دیا اور موقع سے با آسانی فرار بھی ہوگئے۔
بیوی اپنی شوہر کی لاش کو گھنٹوں تک سڑک پر لیکر پھیرتی رہی بعد میں علاقہ مکینوں نے لاش کو جامشورو اسپتال منتقل کیا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر گی گئی تاہم واقعے کا مقدمہ درج نا ہوسکا۔
جامشورو پولیس نے روایتی طور واقعے کی ابتدائی رپورٹ داخل کر کے خاموشی اختیار کرلی جب کے ضلعہ جامشورو کی تمام تحصیلوں پر مشتمل پولیس پیٹرولنگ موٹر وے پولیس کہیں بھی نظر نا آئی۔
جامشورو سیہون پولیس کی نا اہلی اور غفلط کی وجہ سے سیہون کے داخلی و خارجی چیک پوسٹیں بھی سالوں سے بند ہیں جس کے باعث سیہون میں زائرین اور عام شہری مکمل طور غیر محفوظ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

