لانگ مارچ کی وجہ سے عمران خان گھبراہٹ کا شکارہیں، سعید غنی

محرم الحرام کےبعد پیپلز پارٹی کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کرے گی، سعیدغنی
سعید غنی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی وجہ سےعمران خان گھبراہٹ کا شکارہیں۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی وجہ سےعمران خان گھبراہٹ کا شکار ہیں، عمران خان نے اتحادیوں سے ملاقاتیں کیں، گھبراہٹ کے باعث عمران خان نے جہانگیرترین سے رابطہ کیا۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان مزید کمزورہوں گے، جیسے جیسے آگے بڑھیں گے عمران خان مزید کمزور ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

