اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں آپ کو پہلے کیا دکھائی دیا؟

ہم اپنے صارفین کے لئے ایک دلچسپ تصویری پہیلی لائیں ہیں جس کا درست جواب آپ کی شخصیت سے متعلق کچھ بتائے گا۔
کچھ تصویریں ایسی ہوتی ہیں کہ انہیں دیکھنے سے فوراً ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ ان میں کیا کچھ دکھائی دے رہا ہے لیکن کچھ ایسی تصاویر بھی ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ہم سوچ میں پڑ جاتے ہیں۔
اس تصویر میں آپ کو ایک درخت دکھائی دے رہا ہے جس کے پتے خزاں سے جھڑ چکے ہیں، دراصل یہ درخت ایک جاپانی آرٹسٹ کی تخلیق ہے جس نے خزاں کے موسم میں بے جان درخت کی ایک تصویر بنائی ہے۔
اس کے علاوہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ درخت کی 3 بڑی شاخیں ہیں اور ان 3 شاخوں سے مزید شاخیں نکل رہی ہیں لیکن ہر ایک بڑی شاخ میں انسانی شکل کا نصف حصہ موجود ہے۔
یہ 3 انسان ہی نہیں بلکہ 3 نسلوں کو ظاہر کر رہے ہیں، سب سے بڑی شاخ پر ایک بزرگ کی شبیہہ ہے، دوسری شاخ پر ایک مرد کی شبیہہ جبکہ تیسری شاخ پر ایک نوجوان کی شکل ہے۔
آرٹسٹ نے بڑی مہارت سے اس میں یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ کوئی درخت ہو یا گھر اس وقت مضبوط بنتا ہے جب اس کی بنیادیں بزرگوں کے سائے میں پروان چڑھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

