Advertisement

توہین رسالت اور توہین مذہب کے قانون کو غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، مولانا طاہر اشرفی

مولانا طاہر اشرفی

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ توہین رسالت اور توہین مذہب کے قانون کو غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی  نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو روک دیا گیا ہے، تمام اقلیتیں اور مسلمان سب کے حقوق مساوی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب برابر کے پاکستانی ہیں، غلط تصور اور جاہلانہ رویوں کے تدارک کے لئے کام کرنا ہے، اسلام میں جبراً شادی اور جبراً مذہب کی تبدیلی کی کوئی اجازت نہیں۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی وحشت اور بربریت کو دین میں شامل کرتے ہیں، تمام اقلیتوں کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے، پاکستان کی آزادی ، ترقی اور خوشحالی میں اقلیتوں کی خدمات اور قربانیاں بہت زیادہ ہیں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ ہم سب کا مشن ایک ہے جو کہ امن کا مشن ہے، توہین رسالت اور توہین مذہب کے قانون کو غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں پر عزم ہے اور اقلیتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، امن، محبت، رواداری اور مستحکم پاکستان کاز پر ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں امام کعبہ اور پوپ کو بھی پاکستان کے دورے کے لئے دعوت دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version