شاپنگ کرانے کے بعد شوہر کی بیوی سے علیحدگی

بھارت میں علیحدگی کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں ایک شخص نے بیوی کی خواہش پر اسے شاپنگ کرائی اور پھر اس سے علیحدگی اختیار کرلی۔
بھارت میں شادی بیاہ کی تقریبات میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے علیحدگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حالیہ واقعے میں شوہر نے اپنی بیوی کو نئے کپڑوں کی خواہش پر اسے شاپنگ تو کرائی، لیکن بعد میں اسے چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں ایک شخص کی بیوی نے اس سے نئے کپڑے منگوائے۔
بیوی کے کہنے پر بھارتی شہری کپڑے لینے گیا لیکن کپڑے خریدنے کے بعد بیوی کو یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ اب ہم اکٹھے نہیں رہ سکتے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے 2016 میں شادی کی تھی۔
خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا کہ دونوں نے ناراضگی کی وجہ سے 2017 میں الگ رہنا شروع کیا، لیکن 4 سال بعد دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔
خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے سسرال والے اسے ہراساں کر رہے ہیں اور تقریباً 15 لاکھ بھارتی روپے کے جہیز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خاتون نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ اب جب اس نے اپنے شوہر سے نئے کپڑے لانے کو کہا تو وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

