Advertisement

اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے،عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری کی ملاقات ہوئی جس میں خرم لغاری نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے، موجودہ حالات میں نفاق کی سیاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ہمیشہ عزت دی، منتخب نمائندوں کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔

دوسری جانب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء میاں خالد محمود، اسد کھوکھر اور خیال احمد کاسترو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے، آپ ہمارے وزیر اعلیٰ ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، میرے دروازے آپ سب کیلئے کے لئے ہیں، کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے، انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے جائز تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا، ہماری پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے اور ہم انصاف کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں، اراکین اسمبلی کی عزت میری عزت ہے، سازشی عناصر پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی ان کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version