Advertisement

قریشی صاحب مرید آپ کو نوٹ دیتے ہیں مگر ووٹ نہیں دیتے، سعید غنی

سعید غنی

ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مل کر کام کریں، سعید غنی

سعید غنی نےکہا ہےکہ قریشی صاحب مرید آپ کو نوٹ دیتے ہیں مگر ووٹ نہیں دیتے۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے شاہ محمود قریشی کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سجاد حسین قریشی نے بھی جنرل ضیا کو پیپلزپارٹی پارٹی کو ختم کرنے کا یقین دلایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کے قدموں میں کبھی کسی کے پاؤں میں بیٹھنا شاہ محمود کا وطیرہ ہے۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ کا کہنا تھا کہ قریشی صاحب مرید آپ کو نوٹ دیتے ہیں مگر ووٹ نہیں دیتے، شاہ محمود قریشی اپنے مریدوں کو کتنی بار بیچیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے عوام مگر مچھوں کے آنسوؤں کو بخوبی جانتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری ابھی اسلام آباد پہنچے نہیں شاہ دولے کے چوہے اسلام آباد سے بھاگ گئے۔

Advertisement

سعید غنی نے شاہ محمود کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری آمروں سے لڑتا ہے، آمروں کے چوہوں سے نہیں۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اب ملتان سے بھی قریشی کو شکست فاش ملے گی۔

واضح رہے اس سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مٹھی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حقوق مارچ آج چھٹے دن مٹھی میں داخل ہوچکا ہے، دوسری طرف سرکاری مارچ سرکاری وسائل کے بل بوتے پنجاب میں لڑکھڑا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ مٹھی والو آپ نے ترازو میں رکھ کر تولنا ہے، 2013 اور2018میں آپ کے حلقے میں آیا تھا ، اس کا انتخاب اس لئے کیا کہ یہ آخری ضلع ہے یہاں کھڑے ہوکر ہندوستان کی روشنیاں دیکھائی دیتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوکیاں نظر آتی ہیں آئے دن یہاں دھمکیاں وفاق کو دی جاتی تھیں، وفاق ڈر جاتا تھا کہ بگڑ گئے تو سندھ کا کیا بنے گا ہندوستان کیا کرے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پیپلزپارٹی نہیں ہے یہ زر داری لیگ ہے، چھ تاریخ کو ہم نے کراچی میں داخل ہونا ہے انہوں نے ہمارے جھنڈے اور بینرز اتار دئیے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ لگتا یہ ہے کہ بلاول تمارے ذہن میں تحریک انصاف سما گئی ہے ،گھبرانا نہیں ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے اس دورے کی رپورٹ عمران خان کو پیش کروں گا اور پارٹی رہنما وں کے ساتھ ملکر اگلے تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version