Advertisement

نور مقدم قتل کیس میں 9 ملزمان کی بریت کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر

نور مقدم کیس

اسلام آباد (فیاض محمود) نور مقدم قتل کیس میں 9 ملزموں کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مجرم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر، عصمت آدم ، خانساماں جمیل کی بریت چیلنج جبکہ تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت چھ ملزمان کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کی گئی ہے۔

مدعی شوکت مقدم کی جانب سے مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو دیگر دفعات کے تحت بھی سزا دینے کی اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

مدعی مقدمہ شوکت مقدم کی جانب سے وکیل شاہ خاور نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔

اپیل میں وکیل مدعی مقدمہ شوکت مقدم کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں ٹرائل کورٹ نے خلاف قانون بری کیا۔

Advertisement

اپیل میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ ملزمان کی بریت ختم کر کے انھیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

مجرم ظاہر جعفر کے والدین، خانساماں اور تھراپی ورکس ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے بری کر دیا تھا۔  جبکہ مجرم ظاہر جعفر، مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کی سزا بڑھانے کی اپیل پہلے ہی دائر ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل دائر کی گئی۔

اپیل میں مقتولہ نور مقدم کے والد مدعی مقدمہ شوکت مقدم کی جانب سے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کے لیے عدالتِ عالیہ میں اپیل دائر کی گئی۔

مذید خبر پڑھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ 2025، افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version