واٹر پارک سے واپس آنے والی خاتون کا قد 4 انچ چھوٹا ہوگیا

برطانوی خاتون جینیفر پروکٹر اسپین سے چھٹیاں منا کر گھر واپس آئیں تو انہیں جھٹکا لگا کہ ان کا قد 4 انچ چھوٹا ہوچکا ہے۔
ستائیس سالہ جینیفر اپنی چھٹیوں کے دوران واٹر پارک میں 40 فُٹ اونچے واٹر سلائیڈ سے نیچے آ رہی تھیں کہ ان کے ساتھ خطرناک حادثہ پیش آیا، جس نے ان کی زندگی ہی بدل دی۔
وہ واٹر پارک میں پانی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے میجورکا کے واٹر سلائیڈ سے نیچے کی طرف جا رہی تھیں کہ اچانک ان کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگ گئی۔
یہ حادثہ 2019 میں پیش آیا تھا اور اب جینیفر نے اپنے ساتھ ہوئے نقصان کے ازالے کے لیے واٹر پارک کمپنی پر 5 لاکھ یورو ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حادثے کے فوراً بعد جینیفر پروکٹر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اکوالینڈ واٹر پارک میں ہوئے اس حادثے کے بعد خاتون کی سرجری کی گئی۔
سرجری کے بعد، انہوں نے کئی مہینوں تک بار بار ہونے والے سیپٹک انفیکشن کا مقابلہ کیا۔
اگرچہ پراکٹر اب صحت یاب ہو چکی ہیں، لیکن اس چوٹ نے ‘دیرپا درد کی میراث’ چھوڑی ہے۔
‘ڈراؤنا خواب’ ثابت ہونے والے اس واقعے نے ان کے ٹیچر بننے کے منصوبے کو بھی روک دیا ہے جب وہ اپنے تربیتی کورس کی ادائیگی کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں۔
آپریشن کے بعد وہ یہ دیکھ کر حیران تھیں کہ 5 فُٹ 11 انچ سے کم ہو کر ان کی لمبائی 5 فُٹ 7 انچ رہ گئی۔
جینیفر کا کہنا ہے کہ میں نے سوچا تھا اپنی چھٹیوں سے لطف اٹھاؤں گی۔ لیکن ان چھٹیوں میں سب کچھ بدل گیا۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے دور مجھے بیرون ملک میں سرجری کرانی پڑی۔ یہ میری زندگی کا برا تجربہ تھا۔
جینیفر اس حادثے سے پہلے ٹیچر تھیں، لیکن اس واقعے کے بعد انہیں اپنی ملازمت ترک کرنی پڑی۔ اب جینیفر نے واٹر پارک کی کمپنی اسپینش لیزر کارپوریشن ایسپرو اوسیو ایس اے اور بیمہ کمپنی لبرٹی سیگورَس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News