Advertisement

وسیم اکرم کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کی 40ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

وسیم اکرم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ سالگرہ کی بہت مبارک ہو آپ واقعی ایک خوبصورت انسان بن کر ابھری ہیں اور مجھے آپ کے بطور میری زندگی کا حصہ ہونے سے محبت ہے۔

وسیم اکرم نے شنیرا کو اپنے ساتھی کے طور پر دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ میرے ہر دن کو جینے کے قابل بناتی ہیں۔

وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ آپ نے جو کچھ میرے، میرے بچوں اور پاکستان کے لیے کیا اس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد  شنیرا اکرم سے دوسری شادی کی  تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version