Advertisement

اسپین، کورونا ایس او پیز میں قرنطینہ کی پابندی حذف کرنے اعلان

یورپ کے کئی ممالک نے کورونا کے وبائی مرض کے حوالے سے نئی حکمتِ عملی تیار کرنا شروع کردی ہے۔ اسپین میں کورونا کی ہلکی کیفیت پر اب قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین میں پیر اٹھائیس مارچ سے کووڈ انیس کی ہلکی کیفیت کے مریضوں کی علیحدگی اختیار کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کے وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ انیس کے لیے اب توجہ کا مرکز پوری طرح کمزور اور عدم محفوظ طبقہ ہوگا۔

اس بیان میں کہا گیا کہ ویکسین شدہ نوجوانوں میں انفیکشن کی شرح ایک مخصوص حد تک محفوظ ہو گی۔

میڈرڈ حکومت نے ان لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا سلسلہ بھی معطل کر دیا ہے جو اس متعدی مرض میں مبتلا فرد کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہوں۔

Advertisement

یاد رہے، ہسپانوی حکومت نے رواں برس جنوری میں کہا تھا کہ کورونا کی بیماری سے نمٹنے کے طریقے میں تبدیلی لاتے ہوئے اس کو کنٹرول کرنے کا وہی انداز اپنایا جائے گا جیسا کہ فلُو کے لیے ہے۔

اس ضمن میں ہسپانوی وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ اب اس وبائی مرض کا شدید مہلک پن ختم ہو گیا ہے اور اس کو ایک مقامی وبا کے طور پر لیا جائے گا نہ کہ اس کی حیثیت عالمی وبا جیسی رہی ہے۔

قبل ازیں، گزشتہ برس دسمبر میں اسپین میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرئنٹ کی وجہ سے انفیکشن بہت زیادہ پھیلا ہوا تھا۔ تاہم، ملک میں آج کل انفیکشن اور شدید علیل مریضوں کی اموات کی شرح بھی بہت کم ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version