ہوا صاف کرنے اور شور کم کرنے والا ہیڈ فون

اگر آپ ایسی جگہ کام کرتے ہیں یا ٹریفک سے گزرتے ہیں جہاں آلودگی اور شور کا زیادتی ہے تو یہ انوکھی ایجاد آپ کے لیے ہی ہے۔ اسے مشہور برطانوی موجد کی کمپنی ڈائسن نے تیار کیا ہے۔ یہ وہی ڈائسن ہے جنہوں نے دنیا کا بہترین ویکیوم کلینر بنانے کے لیے 550 ڈیزائن آزمائے اور بنائے ہیں۔
یہ دینا کا پہلا ہیڈفون ہے جو نہ صرف بیرونی شور کاٹ کر آپ کی سماعت کو پرسکون رکھتا ہے بلکہ فضائی آلودگی کو دور کرنے کے لیے اس میں ایئر پیوریفائر بھی لگا ہے جو بین الاقوامی معیارات کے تحت بنایا گیا ہے۔ آلات اور بہترین ایجادات کی مشہور ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ یہ اپنی تمام خوبیوں کے باوجود چہرے سے مس نہیں ہوتا اور نہ ہی بوجھ بنتا ہے۔
ڈائسن کمپنی کے مطابق یہ عالمی کورونا وبا سے رقم بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں بلکہ وہ ایک عرصے سے ہیڈفون اور ایئرپیوریفائر پر کام کررہے ہیں۔ یہ ایجاد فیس ماسک کے باوجود نقاب جیسی شے نہیں بلکہ اس کی پرت پر مقناطیسی میدان ہے جو آلودگی کے ذرات وجراثیم کو اپنی جانب کھینچتا ہے اور وہ ناک یا منہ پر جانے کی بجائے وہیں گرکر جمع ہوتے رہتے ہیں۔
اس ایجاد کا سب سے اہم پہلو پیورئفائر یا آلودگی کش نظام ہے جو عموما بڑے ہوتے ہیں اور ڈیزائن میں اسے اختصار سے گزارا گیا ہے۔ آلودہ ہوا ایئرفون سے گزرتی ہے اور صاف ہوکر منہ اور ناک تک جاتی ہے۔ فی سیکنڈ پانچ لیٹر ہوا صاف کرتا ہے جو ایک شاندار معیار ہے۔
یہ یوایس بی سے چارج ہوتا ہے اور 20 منٹ میں 60 فیصد تک چارج ہوجاتا ہے۔ تاہم اس کی قیمت اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

