‘او آئی سی کانفرنس پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے بہت اہم ہے’

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے بہت اہم ہے۔
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے حکومت اور اپوزیشن کو سیاسی ٹمپریچر کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ملکی اور قومی مفادات کا تحفظ ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ او آئی سی کے شریک کو تمام سیاسی جماعتیں بھرپور ویلکم کریں، او آئی سی کانفرنس کے لیے سب کو چٹان کی طرح متحد ہونا چاہیے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو او آئی سی کانفرنس کے موقع اپنے سیاسی مفادات کو بھول کر ملک کا سوچنا چاہئے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے بہت اہم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

