Advertisement

کترینہ کیف نے کونسی فلم کے بعد بالی وُڈ چھوڑنے کی ٹھان لی تھی؟

کترینہ کیف بالی وُڈ کی کوئین کترینہ کیف کی ایک فلم ایسی بھی تھی جس کے بعد انہوں نے بالی وُڈ کو خیرباد کہنے کی ٹھان لی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ فلم ’نمستے لندن‘ کو رلیز ہوئے 15 سال ہو چکے ہیں اور یہی فلم ان کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ ثابت ہوئی تاہم کترینہ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگتا تھا یہ فلم فلاپ ہوگی اور اس کے بعد وہ اداکاری چھوڑ دینا چاہتی تھیں۔

بھارتی معروف شو ’کافی ود کرن‘ میں میزبان سے گفتگو میں بھی کترینہ نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ بالکل یقین نہیں تھا کہ یہ فلم ان کے کیریئر کیلئے زبردست ثابت ہوگی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ چھوڑ کر اپنے لیے نیا کیرئیر تلاش کرنے کا ارادہ کر لیا تھا کیونکہ انہیں پکا یقین تھا کہ فلم فلاپ ہوگی۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے بالی وُڈ میں قدم رکھا تھا تو انہیں بالی ووڈ میں صرف ایک خوبصورت چہرے کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور جو لوگ ان کی اداکاری کے بارے میں منفی رائے رکھتے تھے انہیں بھی اپنے بارے میں ویسا ہی لگنے لگا تھا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ نمستے لندن ناکام ہوگی۔

Advertisement

اس لیے وہ فلم کی ریلیز سے پہلے بالی وُڈ تو کیا شہر تک چھوڑدینا چاہتی تھیں۔

لیکن کبھی کبھی جب آپ ہار مان لیتے ہیں تب ہی زندگی آپ کو دوسرا موقع دیتی ہے اور بالکل ایسا ہی مسز کوشل کے ساتھ ہوا، ان کی یہ فلم سوچ سے زیادہ کامیاب رہی اور اسی سے انہوں نے بھرپور شہرت حاصل کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=9BgMRdzYGgw

تاہم کترینہ نے انٹرویو میں بتایا کہ اُن کا ارادہ تھا کہ فلم کی نمائش کے بعد وہ بالی وُڈ کو خیرباد کہہ دیں گی اور اپنے لئے کوئی اور کیرئیر تلاش کریں گی لیکن نمائش میں فلم کو جو پذیرائی ملی، اس نے انہیں ایک حوصلہ دیا اور انہوں نے بالی وُڈ میں ہی آگے بڑھنے کا مارادہ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version