Advertisement

حکومت فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دیتی ہے، شفقت محمود

فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت  فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے شعبے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے پاکستان کی پہلی اسکلز یونیورسٹی ‘ پاکستان نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد ‘ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید سینٹرز آف ایکسیلنس کی ضرورت پر زور دیا ہے جو نوجوانوں کو جدید ترین جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرتے ہیں اور جن کی بین الاقوامی سطح پر اور صنعت میں بہت زیادہ مانگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں ہنر کی تعلیم زیادہ اہمیت کی حامل سمجھی جائیگی اور انٹرنیشنل اداروں میں بھی اسکلز کی بنیاد پر نوکریاں دی جارہی ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی جلد ہی ملک کا ایک بڑا ادارہ بنے گا جہاں پر سائبر سیکیورٹی، آٹو موٹیو، ہاسپیٹلیٹی اور دیگر ہنر پر مبنی سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کو ڈگری ہونے کے بوجود نروزگار نہ ملنا  ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن نیوٹک کے ذریعے پی ایچ ڈی سمیت ماسٹرز کی ڈگری والوں نے بھی اندراج کروایا ہے کیونکہ جہاں لانگ ٹرم ڈگری ضروری ہے وہیں شارٹ ٹرم ٹریننگ کورسز بھی بہت ضروری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version