Advertisement

پشاور میں خودکش حملے پر طالبان کا ردعمل سامنے آگیا

طالبان

طالبان

پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے پر افغان طالبان کا رد عمل سامنے آگیا۔

افغانستان میں طالبان حکومت نے پشاور میں قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی۔

افغان طالبان کے ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم  پاکستان کے شہر پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، شہریوں اور نمازیوں پر حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ قصہ خوانی کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 56 افراد شہید

زبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ہم اس واقعے کے تمام متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 56 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے جس کے نتیجے میں گیٹ پر موجود پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version