حرا کا اپنے شوہر مانی سے بدلہ لینے کا اعلان

حرا اور مانی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک نٹ کھٹ جوڑی ہیں، جو آئے روز اپنے پُر مزاح انداز کے سبب سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
تاہم گذشتہ حرا نے اب اپنے شوہر مانی کو بدلہ لینے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
اداکارہ حرا مانی نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی اور انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ بچوں کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے اپنی شوہر مانی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ آج میری سالگرہ ہے۔
اس کے بعد ایک اور ویڈیو میں مانی حرا کو کیک کھلاتے اور ان کے منہ پر کیک لگاتے نظر آئے۔
اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ”میں اس کا بدلہ ضرور لوں گی۔“
حرا نے اپنے شوہر مانی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ان کی سالگرہ پر جو کہ مارچ کے مہینے میں ہوتی ہے، وہ بھی ایسا ہی کریں گی اور اس کا بدلہ لیں گی۔
قبل ازیں حرا مانی نے ایک تصویر شئیر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے ”پیچھے ہٹ“ لکھا تھا، جو شاید کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے نئے ریلیز ہونے والے گانے ”پیچھے ہٹ“ کی جانب اشارہ ہے۔
اس گانے کو گلوکار حسن رحیم اور جسٹن بیبیز نے منفرد انداز میں گایا ہے اور گانے کی ریلیز پر شائقین منقسم بھی دکھائی دکھائی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

