Advertisement

معروف ہدایتکار عامر یوسف نے بھی ثناء جاوید پر سنگین الزامات لگا دیئے

معروف ہدایتکار عامر یوسف نے ثنا جاوید پر اپنے پراجیکٹ کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار عامر یوسف نے بھی اداکارہ ثناء جاوید پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے اُنہیں  انتہائی غیر پیشہ ور فنکار قرار دے دیا۔

ہدایتکار عامر یوسف نے ثنا کے ان کے ساتھ رویے کو لے کر خاموشی توڑتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔

عامر یوسف نے ثنا جاوید پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے کبھی بھی کسی فنکار کے سیٹ پر غیر پیشہ ورانہ برتاؤ کے بارے میں بات نہیں کی لیکن اب مجھے محسوس ہورہا ہے کہ مجھے مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ ثناء جاوید انتہائی غیر پیشہ ور فنکار ہیں، اُنہوں نے میرے ڈرامہ سیریل ’اعتراض‘ کو لفظی طور پر تباہ کر دیا اور اگر وہ انکار کرتی ہیں تو میرے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں کہ جو یہ ثابت کریں گے کہ ثناء جاوید نے میرے ساتھ کتنا بُرا کیا۔‘

عامر یوسف نے مزید کہا کہ ’ثناء جاوید نے ناصرف میرا پراجیکٹ تباہ کیا بلکہ اُنہوں نے میرے سینئر ندیم بیگ کے ساتھ میرے تعلقات کو بھی تباہ کیا جنہیں میں اپنا سرپرست اور محسن سمجھتا ہوں۔‘

Advertisement

اپنی پوسٹ کے آخر میں عامر یوسف نے مطالبہ کیا کہ ایکٹرس الائنس ٹرسٹ (اے سی ٹی) پاکستان کی چیئرپرسن عتیقہ اوڈھو اور یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن(یو پی اے) کے چیئرمین نبیل ظفر مذکورہ ایسوسی ایشنز کی ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دیں اور ثناء جاوید پر لگائے گئے سنگین الزامات کی تحقیقات کریں۔‘

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید کو سخت تنقید کا سامنا ہے کیونکہ ان پر ماڈل منال سلیم کی جانب سے نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی افراد ثنا جاوید کے خلاف بول پڑے اور ان پر الزامات عائد کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version