Advertisement

بالی وُڈ کی اِن مشہور حسیناؤں کے دلوں پر کونسا ہیرو راج کرتا ہے؟

بالی وُڈ کی اداکارائیں چاہے کتنی ہی فلموں میں مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کر لیں لیکن ان کی دلوں میں کسی نہ کسی ایک اداکار کا ہی راج ہوتا ہے۔

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا، کریتی سینن، کیارا اڈوانی، نورا فتیحی شردھا کپور جیسی حسین ترین اور دنیا بھر میں مشہور اداکاراؤں کے دلوں پر بالی وُڈ کے کس ہیرو نے گھر کر رکھا ہے آیئے جانتے ہیں۔

سوناکشی سنہا

سوناکشی کے مطابق انہوں نے اپنے کمرے میں صرف اسی اداکار کے بڑے بڑے پوسٹرز آویزاں کر رکھے ہیں جو ان کے دل و دماغ میں سالوں سے بسا ہے۔

Advertisement

نورا فتیحی

دنیا بھر کے نوجوان افراد اور دیگر اداکاروں کی کرش نورا فتیحی کے مطابق بالی وڈ کے وہ ہینڈسم اداکار ان کے بھی کرش رہ چکے ہیں اور وہ آج بھی ان کو بےحد پسند کرتی ہیں۔

کیارا اڈوانی

کیارا کا کہنا ہے کہ وہ اداکار اس انڈسٹری کے سب سے ہینڈسم شخص ہیں اور وہ کافی حد تک انہیں پسند کرتی ہیں۔

Advertisement

کریتی سینن

سوناکشی کی طرح کریتی کے کمرے میں بھی اس ہی سپر اسٹار کے پوسٹرز لگے ہیں اور وہ ان کی محبت رہ چکے ہیں۔

شردھا کپور

شردھا کے مطابق وہ ان اداکار سے شدید محبت کرتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

Advertisement

آخر وہ کونسا ہیرو ہے؟َ

یقیناََ ان تمام حسیناؤں کے دل کا حال جان کر آپ کے ذہن میں شاہ رُخ خان یا سلمان خان کا نام آیا ہوگا، تاہم یہاں آپ کا اندازہ غلط ہے کیونکہ وہ مشہور اداکار ہیں ہریتھک روشن، جو آج بھی بالی وُڈ کی اداکاراؤں کا پہلا کرش ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version