Advertisement

چیلسی فٹ بال کلب کے روسی نژاد مالک پر پابندیاں عائد

انگلش پریمئیر لیگ کی معروف ٹیم چیلسی فٹ بال کلب کے روسی نژاد مالک رومان ابرامووچ پر برطانوی حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے یہ پابندی یوکرین پر روسی افواج کے حملے کے تناظر میں لگائی گئیں ہیں، رومان ان 7 روسی نژاد افراد میں شامل ہیں جن پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

رومان ابرامووچ خود بھی اس خدشے کا اظہار کر چکے تھے کہ ان پر پابندی لگ سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دبے لفظوں میں چیلسی فٹ بال کلب فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

برطانوی حکومت نے رومان ابرامووچ کے برطانیہ میں موجود تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے. اور فٹ بال کلب کی سرپرستی بھی چھین لی گئی ہے۔

چیلسی فٹ بال کلب اب ایک خصوصی نگران کے زیر سرپرستی ایک خصوصی لائنسس کے تحت اپنے معاملات چلائے گا۔

کلب کو اب مزید اپنے ٹکٹس فروخت کرنے سے روک دیا گیا ہے، رواں سیزن میں کلب میچز اب انہیں دیکھنے کی اجازت ہو گی جن کے پاس پہلے سے ایڈوانس بکنگ کے ٹکٹس موجود ہیں۔

برطانوی حکومت نے رومان ابرامووچ پر سفری پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version