Advertisement

بھارت میں ماریہ شراپووا اور مائیکل شوماکر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

بھارت میں سابق فارمولا ون چیمپیئن مائیکل شوماکر اور سابق روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا سمیت 11 افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ مقدمہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گُڑگاؤں میں جائیداد کے تنازع پر درج کیا گیا ہے۔

نئی دہلی کی رہائشی شیفالی اگروال کا کہنا ہے کہ انہوں نے شراپوا نامی اپارٹمنٹ میں فلیٹ کی بکنگ کرائی۔ اس پراجیکٹ میں ایک ٹاور ایسا بھی تھا جو سابق فارمولا ون چیمپیئن مائیکل شوماکر کے نام پر تھا۔

اس اپارٹمنٹ پراجیکٹ کو 2016 میں مکمل ہونا تھا لیکن اس کا آغاز ہی نہیں ہوا۔

شیفالی نے بین الاقوامی شخصیات کو اس فراڈ میں ملوث قرار دیتے ہوئے تعمیراتی کمپنی رئیل ٹیک ڈیویلپمنٹ اینڈ انفرا اسٹرکچر کے خلاف 80 لاکھ بھارتی روپے کے فراڈ کی شکایت درج کرائی ہے۔

Advertisement

خاتون شہری کا کہنا ہے کہ انہیں اس منصوبے کے بارے میں اشتہارات کے ذریعے معلوم ہوا اور بروشر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماریہ شراپووا اس پراجیکٹ کی تشہیر کر رہی ہیں۔

خاتون کے مطابق ٹینس اسٹار نے خریداروں کے ساتھ ڈنر پارٹیز میں شرکت کی اور اس اپارٹمنٹ کے متعلق جھوٹے وعدے کیے جو شروع ہی نہیں ہوا۔

دونوں سابق اسپورٹس اسٹارز کے خلاف گڑگاؤں کے بادشاہ پور پولیس اسٹیشن میں مجرمانہ سازش، وعدہ خلافی اور دھوکہ دہی کی شقوں کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

درخواست گزار خاتون نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے اس پراجیکٹ میں فلیٹ کی بکنگ کب کرائی تھی لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ مائیکل شوماکر اپنے خطرناک ایکسیڈنٹ کے بعد سے منظر عام سے غائب ہیں۔

البتہ شوماکر 2011 اور 2012 میں بھارت آئے تھے جہاں انہوں نے نوئیڈا میں ہونے والی انڈین گرینڈ پرکس میں حصہ لیا تھا اور مرسیڈیز گاڑی چلائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version