Advertisement

روس یوکرین جنگ کا تیسرا ہفتہ، یوکرینی شہریوں کا انخلاء جاری

روسی افواج کے یوکرین پر حملے کو تیسرا ہفتہ شروع ہو چکا ہے، یوکرینی شہریوں کا جنگ زدہ علاقوں سے انخلاء اب بھی جاری ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے کے دو ہفتوں بعد یوکرین کے بعض تنازعے والے علاقوں میں انخلاء شروع ہو گیا ہے۔ لیکن عام شہری مسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔

ایسا لگ رہا ہے کہ روسی افواج تین سمتوں سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے مشرقی شہر ماریوپول میں فضائی حملے کیے ہیں اور ملک کے دیگر حصوں میں اپنے جارحانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اُس نے کیف سمیت پانچ شہروں سے نکل جانے کے خواہشمند عام شہریوں کیلئے انخلائی راہداریاں کھول دی ہیں۔

یوکرینی حکومت نےعام شہریوں کو شمال مشرق میں واقع سُمی سے وسطی یوکرین میں پولٹاوا، اور ماریوپول سے جنوب مشرق میں واقع زاپورِژژِیا انخلاء کروانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Advertisement

ایک یوکرینی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ بدھ کو ایک ہی روز میں چالیس ہزار سے زائد افراد کا انخلاء کروایا گیا ہے۔ اس مذاکرات کار کے مطابق اُنہوں نے ایک لاکھ لوگوں کا انخلاء کروانے کی کوشش کی تھی۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس انخلاء کرنے والوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے رہا جبکہ اُس کے فوجی دستے بعض راستوں پر اب بھی گولہ باری کر رہے ہیں۔

 یوکرین نے اپنے شہریوں کا روس اور بیلاروس انخلاء مسترد کر دیا ہے۔ روس نے یوکرین پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس کی پیشکش قبول کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version