پوپ فرانسس کا روس یوکرین کے مابین جاری کشیدگی پر اظہارِ تاسف

پوپ فرانسس نے روس یوکرین کے مابین جاری کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کی صورتحال پر عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ یوکرین میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ یوکرین میں خون اور آنسوؤں کی ندیاں بہہ رہی ہیں، یہ صرف ایک فوجی آپریشن نہیں ہے بلکہ ایک جنگ ہے جو موت، تباہی اور غربت لاتی ہے۔یوکرین میں انسانی امداد کی ضرورت ہر وقت بڑھ رہی ہے، جنگ پاگل پن ہے، براہِ کرم روکو۔
دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب علاقہ ارپن میں روسی افواج کے حملوں اور شیلنگ سے 3 شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک پل بھی تباہ ہوا ہے۔روسی افواج کی پیش قدمی روکنے کیلئے یوکرین آرمی نے ارپن اور بوجا دریاؤں کے پل تباہ کر دیئے ہیں۔بڑی تعداد میں شہریوں کا ارپن کے علاقے سے انخلاء جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد سے اب تک یوکرین سے 10 لاکھ سے زیادہ پناہ گزین پولینڈ میں داخل ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازیں، بین الاقوامی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ دونوں ممالک اور عالمی طاقتیں اس تنازع کا حل بات چیت کے ذریعے نکالیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News