وزیرمملکت کا سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیرمملکت فرخ حبیب نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ غم اور صدمے کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے صبر وجمیل کے لئے دعاگو ہیں۔
سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
غم اور صدمے کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے صبر وجمیل کے لئے دعاگو ہیںAdvertisementاللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 7, 2022
سابق صدر مملکت رفیق تارڑ انتقال کر گئے
سابق صدر مملکت رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے دل کا دورہ پڑنے پر انکو اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
رفیق تارڑ کو سانس ، شوگر اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریاں تھیں۔
واضح رہے کہ رفیق تارڑ 2نومبر 1929 منڈی بہاؤ الدین میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 1998ء سے 2001ء تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے۔
رفیق تارڑ 1991سے 1994ء تک سپریم کورٹ کے بطور سینئر جسٹس بھی رہے اور 1989سے 1991ء تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بھی رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

