Advertisement

پنجاب کے علاقے ایک بار پھر دھند کی لپیٹ میں آگئے

پنجاب کے شہر ڈجکوٹ اور گردونواح کے علاقے بارش کے بعد پھر سے دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہری علاقوں میں حدنگاہ 10 میٹر اور دیہی علاقوں میں 5 میٹر رہ گئی جبکہ مین شاہراہوں پر بھی ٹریفک کا بہاؤ کم ہو چکا ہے۔

موٹروے فیصل آباد، سمندری اور گوجرہ رات گئے سے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ضلع بہاولنگر کا تحصیل فورٹ عباس میں بھی دھند راج برقرار ہے جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔

دھند کے باعث ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دھند کا سلسلہ مزید 2 یوم جاری رہ سکتا ہے۔

دھند کیا ہے؟

اسموگ،  فوگ یعنی دھند اوراسموگ یعنی دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔

اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔

دسمبر1952ء میں لندن میں فضائی آلودگی کی لہر کو’گریٹ اسموگ‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لندن میں آلودہ دھند کی وجہ سے12ہزار سے زائد افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version