جنگ امن اور بھلائی کی متبادل نہیں، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ جنگ کبھی بھی امن اور بھلائی کی متبادل نہیں ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہیں ، جس میں انہیں جنگ کے بارے میں کھل کر اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سال 2001 میں ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہےکہ کنگ خان جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ جنگ بالکل بھی اچھی چیز نہیں ہے، جنگ کبھی بھی امن اور بھلائی کا متبادل نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ کسی بھی قسم کی وجوہات ہوں، اچھی، بری، بد ترین، انتقامی، یاجنگ وقت کی ضرورت ہو،کسی صورت بھی کسی کو بھی جنگ نہیں کرنی چاہیے۔
سپر اسٹار کا کہنا ہےکہ صرف مرنے والے جنگ کا خاتمہ دیکھتے ہیں، ان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا کہ جنگ کب ختم ہونے والی ہے، جنگ صرف ان لوگوں کے لیے ختم ہوتی ہے جو مرچکے ہیں۔
شاہ رخ خان کا مزید کہنا ہےکہ جنگ میں انتہاکی فضولیت ہے،جنگ میں بہت دکھ ملتا ہے، جنگ میں بہت تنہائی ہوتی ہے۔
حال ہی میں شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا۔
شاہ رخ خان نے فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جانتا ہوں دیر ہوچکی ہے لیکن تاریخ یاد رکھنا، پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے، 25 جنوری 2023 کو سینما میں ملتے ہیں۔
I know it’s late… But remember the date… Pathaan time starts now…
AdvertisementSee you in cinemas on 25th January, 2023.
Releasing in Hindi, Tamil and Telugu.
Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you. @deepikapadukone |@TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/dm30yLDfF7
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 2, 2022
یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کا شو بگ باس کی سستی کاپی نکلا؟سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت بھی عالیہ بھٹ کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

