بیٹل گراؤنڈ کے کھلاڑی آج سے لیمبر گینی چلا سکیں گے

ایکشن اور تھرل سے بھرپور دنیا کے مقبول ترین گیم میں اب کھلاڑی لیمبرگینی کی ڈرائیونگ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
بیٹل گراؤنڈزموبائل انڈیا ( بی جی ایم آئی) کی خالق کمپنی کرافٹون کا کہنا ہے کہ انہوں نے لگژری اسپورٹس کاربرانڈ لیمبرگینی کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے اوراب نئی چمچماتی گاڑیاں اس گیم میں دوڑتی نظر آئیں گی۔
کھلاڑیوں کے لیے آج سے شروع ہونے والی آن لائن ملٹی پلیئرجنگ میں لیمبر گینی کے 6 ماڈلز دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بیٹل گراؤنڈٹورنامنٹ کی رجسٹریشن شروع، انعامی رقم 75 لاکھ روپے
اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کے لیے 8 لیمبرگینی اسکن ان گیم اسٹوراورایونٹس میں موجود ہوں گی۔
جب کہ کھلاڑی ایک لکی اسپن کے ذریعے اس کی چھپی ہوئی اسکن بھی جیت سکتے ہیں۔
بیٹل گراؤنڈز موبائل انڈیا کے کھلاڑی اس لیمرگینی کریٹ تک 25 مارچ سے 3 مئی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
گیم میں اس لگژری کار کے جن ماڈلز کی اسکنز دی گئی ہیں ان میں Aventador SVJ Verde Alceo، Estoque Metal Grey ، URUS Giallo Inti ،Aventador SVJ Verde ، Estoque Oroاور Urus Pink شامل ہیں۔
جو کھلاڑی ان تمام اسکنز کو حاصل کرلے گا تو پھر اسے گیم کے خفیہ ایکسچینج اسٹورتک رسائی دی جائے گی۔ جہاں کھلاڑی لکی اسپن کے ذریعے پوشیدہ اسکن کو حاصل کرسکے گا۔
پہلی پوشیدہ اسکن جیتنے کے بعد اسے دوسری اسکن کے پیچ پر لے جایا جائے گا۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا کی یہ گیمنگ کمپنی اس سے قبل میک لارین اور ٹیسلا کے ساتھ بھی اشتراک کر چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

