Advertisement

مریم نفیس نے نکاح کے لئے سفید رنگ کا عروسی لباس پہن لیا، ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اپنی زندگی کے اہم ترین دن، نکاح کے لیے دُلہن بن گئی ہیں۔

 پاکستان کی خوبرو ادکارہ مریم نفیس کی شادی ہو رہی ہے ان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد اب ان کی نکاح کے لئے تیاری کی ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

فائزہ سلون کی جانب سے مریم کی نکاح کے لئے تیار ہوتے وقت کی ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نے اپنی زندگی کے اس بڑے اور خوبصورت دن کے لئے سفید رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا ہے۔

ساتھ ہی مریم نفیس نے سنہرے رنگ کی جیولری پہن رکھی ہے جبکہ اس کے ساتھ لال رنگ کا کامبنیشن رکھا گیا ہے۔

مریم نفیس کی دُلہن بنتے ہوئے بنائی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے اُن کے مداحوں، انٹرنیٹ صارفین اور شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں، مریم ان ویڈیوز میں بےحد خوش پر مطمئین دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے میک اوور نے ان کے حسن میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version