سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا آج ملک بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر آج ملک بھر میں وکلا کی جانب سے ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کی کال کل کے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کی حملے کی وجہ سے دی گئی ہے۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضی کے ساتھ پولیس کی جانب سے بد تمیزی کی وجہ سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
پولیس نے سابق صدر سپریم کورٹ بار اور سنیٹر کامران مرتضیٰ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
کامران مرتضیٰ سمیت متعدد پارلمینٹیرین کو پارلیمنٹ لاجز میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور غیر قانونی گرفتاریاں کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ہے۔
ارکان قومی اسمبلی کے اغوا جبکہ خواجہ سعد رفیق اور کامران مرتضی پر تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی احتجاج کی کال کے باوجود وکلا مختلف عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، سپریم کورٹ میں معمول کی عدالتی کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بغیر کارروائی کے سماعت ملتوی کرے جبکہ احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

