Advertisement

میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ان کا حق ہے، اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ان کا حق ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اجلاس بلانے کے لیے کچھ اپنے رولز ہیں اور اس کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی جس میں قانون کے اندر جو گنجائش ہے اس کو دیکھ کر ہم نے ڈسکشن کی۔

انہوں نے کہا کہ 22 مارچ کو پہلی دفعہ او آئی سی کا بہت بڑا اجلاس ہوگا جس میں 28 ایمبیسڈر اور سعودی پرنس بھی تشریف لارہے ہیں، پاکستان کے لیے یہ ایک  نیک شگون ہے، ہم نے اس کو بھی کامیاب بنانا ہے۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کرنا جس کی وجہ سے وہ کانفرنس خراب ہو، ہم اپوزیشن سے بھی بات کریں گے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی  کا اجلاس کہاں کریں ؟ کدھر کریں؟ کس طرح کریں ؟ اس پر مشاورت جاری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ان کا حق ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version