ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کا روس میں فلموں کی ریلیز روکنے کا اعلان

یوکرین روس تنازعہ: ہالی ووڈ فلموں کو روس میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں روسی کی جانب سے جاری فوجی کارروائی، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے غیریقینی صورتحال اور انسانی بحران کے پیش نطر ہالی ووڈ اسٹوڑبصق نے اپنی فلموں کی روس میں ریلیز روک دی ہے۔
ڈزنی
اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں ڈزنی کا کہنا ہےکہ یوکرین پر بلاجواز حملے اور المناک انسانی بحران کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
ڈزنی کا کہنا ہےکہ ہم مستقبل کے کاروباری فیصلے صورتحال کے مطابق کریں گے۔
ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ٹرننگ ریڈ 10 مارچ کو روس میں ریلیز ہونا تھی جسے اب روک دیا گیا ہے۔
وارنر برادرز
وارنر برادرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین کے انسانی بحران کے پیش نظر وارنرمیڈیا نے بھی دی بیٹ مین کی روس میں ریلیز روک دی ہے۔
وارنر برادرز کا کہنا ہےکہ ہم صورتحال پر نظر رکھیں گے اور توقع ہے کہ اس سانحے کا فوری اور پرامن حل نکلے گا۔
سونی پکچرز
سونی پکچرز کا کہنا ہےکہ یوکرین میں جاری فوجی کارروائی ، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے غیریقینی صورتحال اور انسانی بحران کے پیش نطر ہم نے اپنی فلموں کی روس میں ریلیز روک دی ہے۔
اس اسٹوڈیو کی سپر ہیرو فلم موربیوس 24 مارچ کو روس میں ریلیز ہونا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کو ایک سین فلمانے میں 20 دن کیوں لگے، حیرت انگیز انکشاف
یہ بھی پڑھیں: کچا بادام گانے سے سوشل میڈیا اسٹاربننے والے گلوکار کے حوالے سے افسوسناک خبر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

