Advertisement

نیلسن منڈیلا کے وارنٹ گرفتاری این ایف ٹی پر 2 کروڑ میں فروخت

نیلسن منڈیلا کے وارنٹ گرفتاری این ایف ٹی پر 2 کروڑ میں فروخت

کرپٹو کرنسی کی طرح دنیا بھر میں نان فنجائی ایبل ٹوکن ( این ایف ٹی) کی مقبولیت میں بھی ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

این ایف ٹی پلیٹ فارمز پر چھوٹی چھوٹی اشیا بھی لاکھوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی میں نیلام ہورہی ہے۔

نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں گزشتہ روز ایک ایسا نادر اثاثہ فروخت کیا گیا ہے جسے میوزیم ایک تاریخی دستاویز کے طور پر محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز ایک لاکھ 30 ڈالر(2 کروڑپاکستانی) سے بھی زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی پر نیلام ہونے والا یہ ڈیجیٹل اثاثہ جنوبی افریقا میں نسلی عصیبت کے خلاف مزاحمت کی علامت سمجھے جانے والے نیلسن منڈیلا کی گرفتاری کا وارنٹ ہے۔

Advertisement

جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام جمہوری صدر نیلسن منڈیلا کو 5 اگست 1962کوحراست میں لینے کے بعد 27 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

ڈیجیٹل نیلام گھر Momint کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آہرین پوستھیمس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن میں گزشتہ رات ہونے والی نیلامی میں نیلسن منڈیلا کے وارنٹِ گرفتاری کی لیے 61 ہزار 800 ڈالر کی بولی لگائی گئی تھی، لیکن ایک آن لائن خریدار نے این ایف ٹی ٹوکن پر اسے 1 لاکھ 30 ہزار 550 ڈالر کی بولی دے کر خرید لیا۔

نان فنجائی ایبل ٹوکن کیا ہے؟

کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کو نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن کاغذ پر بنی کسی شے کی تصویر این ایف ٹی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈیجیٹل تصویر، یوٹیوب کی پہلی ویڈیو، ایپل کا پہلا کوڈ یا پھر سی این این کا پہلا ویب پیچ ہوسکتی ہے۔

سادہ الفاظ میں صرف ڈیجیٹل یا سائبر اسپیس میں تیار ہونے والا کوئی شاہکار ہی این ایف ٹی کہلائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Next Article
Exit mobile version