Advertisement

تحریک عدم اعتماد پر کامیابی نظر آرہی ہے،مولانافضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کامیابی نظر آرہی ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم کامیاب یا ناکام ہونا سیاسی عمل ہے، وزیراعظم نے اپوزیشن کو دھمکی دی اور بازاری زبان استعمال کی، عمران خان ہمیں دھمکیاں دینے والے کون ہوتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کے گھروں میں تیل میں ڈوبی لاٹھیاں تیار ہیں، ہمارے کارکنان ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر کامیابی نظر آرہی ہے، 48گھنٹے سے قبل تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائےگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالات کی ضرورت کے مطابق ماضی کو بھولنا بھی پڑتا ہے، عوام بھی ماضی کی یادوں کودہرانےکو پسند نہیں کرےگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنے طور پر فیصلے کرتی ہے، جہانگیرترین کا نواز شریف اور مجھ سےکوئی رابطہ نہیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم نےجومعلومات شیئر کیں وہ حوصلہ افزا ہیں جبکہ میڈیا کے سامنے جو بات کرتے ہیں اس میں کچھ چھپاتے بھی ہیں ، قوم کی امیدوں کے مطابق نتائج حاصل ہوں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ فضل الرحمان کولانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے، تحریک عدم اعتمادجلد پیش کردی جائے گی۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تمام کاوشیں عمران خان کو نکالنےکیلئے ہیں، پانچ بجے لیڈرشپ کی ملاقات میں تمام معاملات طے کیے جائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

سید خورشید شاہ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر بھی تھے۔

Advertisement

ملاقات کے دوران خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر حکومت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے اور اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے رکیوزیشن جمع کرانے کے مناسب وقت پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version