مونس الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نیب وضاحت

نیب نے وضاحت دی ہے کہ مونس الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے وضاحت دی ہے کہ وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری زیر التوا نہیں۔
مونس الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نیب کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ق لیگی قیادت سے ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی جبکہ ملاقات میں حکومتی اتحاد سے متعلق بھی گفتگو ہوئی تھی۔
اس موقع پر چوہدری مونس الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں وعدے پورے کریں گے۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کا بھی وزیراعظم کو گھبرانا نہیں ہے کا پیغام ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے قہقہہ لگایا اور کہا تھا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔
پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا، دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابالا آتا ہے، پہلا ابالا آجائے پھر آپ کو بتائیں گے۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی، عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News