Advertisement

گائے میں بیماری، گوشت اور دودھ کیسے استعمال کیا جائے؟ماہرین نے بتادیا

گوشت غذا کا اہم ماخذ ہے اور یہ گائے، بکرے اور مچھلی سے حاصل کیا جاتا ہے۔ تاہم لوگوں کی اکثریت بڑے کا یعنی گائے کا گوشت کھانے کو ترجیح دیتی ہے اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس سے کئی طرح کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں اور یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ ذائقہ دار بھی ہوتا ہے۔

آج کل پاکستان بھرمیں گائے کے اندر لمپی اسکن  نامی بیماری پھیلی ہوئی ہے جس کی بنا پرماہرین صحت اس کا گوشت اور دودھ استعمال کرنے سے منع کر رہے ہیں تاکہ اس بیماری کو انسانوں میں پھیلنے سے روکا جاسکے یہی وجہ ہے کہ اب عوام گوشت کے حصول کے لئے دیگر ذرائع جیسے مرغی کا رخ کر رہی ہیں۔

تاہم اب لوگ مرغی اور سبزیوں کا استعمال کرک

ے تھک گئے ہیں اسی لئے وہ  گائے کا گوشت استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔

آج یہاں پرگائے کے گوشت کے استعمال کے حوالے سے ماہر ڈاکٹر کی رائے پیش کی جارہی ہے اور ساتھ ہی استعمال کا طریقہ بھی بتایا جارہا تاکہ آپ اسے غذا میں شامل رکھنے پر بیماری سے محفوظ رہ سکیں گے۔

Advertisement

 طریقہ:

گائےکے گوشت کواچھی طرح دھو کرآدھا چمچ پھٹکری اورایک چمچ نمک ڈال کرابال لیں۔ ابالنے کے بعد گوشت کو دوبارہ اچھی طرح دھوئیں اور خشک ہونے کے بعد کھانا پکائیں۔

واضح رہے کہ پھٹکری کی مقدار کو گوشت کی مقدار کودیکھتے ہوئے استعمال کریں جیسے ایک پاؤ گوشت میں ایک چٹکی پھٹکری استعمالکریں۔

پھٹکری کے استعمال کی بنیادی وجہ اس میں پائے جانے والے اینٹی بائیوٹک خواص ہیں جو اس طرح کی بیماریوں کی روک تھام اورادویات میں کثرت سےاستعمال ہوتے ہیں۔ پھٹکری کو کیمیائی زبان میں پوٹاش ایلم کہا جاتا ہے ا میں پوٹاشیم اور سوڈیم کی قلیل مقدار پائی پائی جاتی ہےجو گوشت کے اندر ہر طرح کے جراثیم کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

جبکہ نمک بھی ایک طرح سے جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہے جو تیزابی اثرات کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اسی لئے گوشت کو دھونے کے لئے اس سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں ہوسکتا یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے اس بیماری کے صورت میں اس طریقہ کار کو اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

گوشت کو پہلے دھوئیں پھر ابالیں اور ابال کر پھردھوکر خشک کر لیں اس کے بعد پکائیں اس طرح گوشت جلد گل جائے گا اور ذائقہ دار بھی ہوگا۔

Advertisement

دودھ

جب تک بیماری ختم نہیں ہوجاتی دودھ کو زیادہ دیر تک ابال کر استعمال کریں تاکہ جراثیم مکمل طور پر ختم ہو جائیں، اگر دودھ میں ابالتے وقت چند الائچیاں شامل کرلی جائے تویہ صحت کے لئے بے حد افادیت رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version