Advertisement

چیلسی فٹ بال کلب کو ٹکٹس فروخت کرنے کی اجازت ملنے کا امکان

 برطانیہ کی حکومت کی جانب سے کلب کے خصوصی لائسنس میں تبدیلی کے بعد چیلسی کو میچ ٹکٹس فروخت کرنے اجازت ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ٹکٹس فروخت کرنے کی اجازت فی الحال چیلسی کی صرف خواتین فٹ بال ٹیم کے میچز کے لئے ہے۔

 واضح رہے کہ کلب کے میچ ٹکٹس فروخت کرنے پر برطانوی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ یہ فیصلہ کلب کے مالک رومن ابرامووچ کا یوکرین پر روس کے حملے کے ردعمل کے طور پر حکومت کی طرف سے منظور کیا گیا تھا۔

نئے اعلان کے مطابق تبدیل شدہ لائسنس کے تحت، ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی براہ راست پریمیئر لیگ کو جائے گی اور پھر متعلقہ پارٹی میں تقسیم کی جائے گی۔

لائسنس کی تبدیلیوں کے حصے کے طور پر رومان ابرامووچ کی کمپنی کو چیلسی کے اخراجات کے لئے 30 ملین پونڈز ادا کرنے تھے۔

Advertisement

چیلسی کی خواتین فٹ بال ٹیم کے میچز کے ٹکٹس فروخت کرنے کی اجازت ملنے کے بعد امید ہو چلی ہے کہ مرد فٹ بال ٹیم کے میچز کے ٹکٹس بھی جلد ہی فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چیلسی 6 اپریل کو ریال میڈرڈ کے خلاف اپنے ہوم چیمپیئنز لیگ کوارٹر فائنل اور کرسٹل پیلس کے خلاف 16 اپریل کے آخری ہفتے ویمبلے اسٹیڈیم میں ایف اے کپ کے سیمی فائنل کے ٹکٹ فروخت کر سکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version