صنم بلوچ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ومیزبان صنم بلوچ کی بیٹی عمایا کی دوسری سالگرہ کی تقریب کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔
صنم بلوچ طویل وقفے کے بعد منظرِ عام پر آئی ہیں اور ان کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
صنم بلوچ اپنی شادی کے بعد سے ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا سے بالکل غائب ہوگئی تھیں، جس کے باعث مداح یہ سوچنے پر مجبور تھے کہ وہ آج کل کہاں مصروف ہیں ۔
گزشتہ روز ان کی نئی تصاویر نے مداحوں کے بہت سے سوالوں کے جواب دے دیے ہیں۔
یہ تصاویر صنم بلوچ کی بیٹی عمایا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر لی گئی ہیں ، ان تصاویر کو ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی اور معروف میک اپ آرٹسٹ نتاشا علی لاکھانی نے شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آخری بار صنم بلوچ نے گزشتہ سال جون کے مہینے میں اپنی بیٹی کے ہمراہ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

