Advertisement

‘باشعور عوام لٹیروں کو کبھی دوبارہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے’

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ  باشعور عوام لٹیروں کو کبھی دوبارہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ   27مارچ کے تاریخ ساز جلسے نے اپوزیشن کے ہوش اڑادیے۔

 میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے سمندر نے اپوزیشن کی بازی پلٹ دی، عوام کی طاقت سے منتخب حکومت کے خلاف ہر سازش ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ کے تاریخی جلسے نے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی تقویت دی ، ن لیگ کے مہنگائی مارچ کی ناکامی اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔

صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ بے روزگاروں کا ٹولا روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر نکلا ہوا ہے، اقتدار کے متلاشیوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جدوجہد نے عوام کو شعور دیا اور سر اٹھا کر جینا سکھایا ہے انکی دلیرانہ قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل ضرور پائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version