عامرخان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

بھارتی مشہور اداکار عامرخان نے دوسری اہلیہ سے شادی ختم ہونے کی وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہورعامرخان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی ہے، انہوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دوسری اہلیہ کرن راؤکے ساتھ شادی ختم ہونے کی وجہ کچھ مسائل تھے۔
عامر خان نے کہا کہ میں نے اپنی دونوں بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ کو معمولی سمجھا اور اپنا کیرئیر بنانے کی وجہ سے فیملی کو وقت نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نہ نبھانے پر افسوس ہے۔
اس انٹرویو میں عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نہ کرن راؤ کی موجودگی میں اور نہ ہی ان کے جانے کے بعد میری زندگی میں کوئی دوسری خاتون ہیں۔
یاد رہے کہ عامرخان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید خان اورآئراخان ہیں، شادی کے 16 سال بعد دونوں میں 2002 میں طلاق ہوگئی تھی۔
جبکہ مسٹر پرفیکشنسٹ نے دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005میں کی تھی جوگزشتہ سال جولائی میں ختم ہوئی۔
تاہم عامر خان کی دوسری شادی ختم ہونے کے بعد ان کے اور دنگل گرل اداکارا فاطمہ ثنا شیخ کے تعلقات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں البتہ عامر خان نے ان خبروں کو مذکورہ انٹرویو میں جھٹلا دیا ہے اور انہوں نےواضح کیا ہے کہ دوسری بیوی کے بعد سے کسی خاتون سے کوئی تعلق نہیں رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News