Advertisement

پاکستان فٹبال کی عالمی تنہائی دور ہونے کے قریب

عالمی تنہائی کے سیاہ بادل چھٹ گئے۔ فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد لاہور میں فٹبال ہیڈکوارٹرز نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال پر فیفا کی جانب سے عائد پابندیاں جلد ختم ہوجائیں گی۔ مذاکرات کی کامیابی میں وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اہم کردار ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مسئلے کا حل تلاش کیا گیا۔

اس تناظر میں اشفاق گروپ نے نارملائزیشن کمیٹی کو فٹبال ہاؤس سے بے دخل کر دیا تھا اور بیرونی مداخلت پر فیفا نے پاکستان فٹبال کو معطل کردیا تھا۔

چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال کی عالمی تنہائی کا برا دور جلد اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ پی ایف این کے تحت صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ عالمی ایونٹس میں پاکستانی ٹیموں کی شرکت ممکن بنائیں گے۔ سارے معاملے میں صبر و تحمل اور معاونت پر فیفا کے شکرگزار ہیں۔ مشکل حالات میں نارملائزیشن کمیٹی کے ساتھ کھڑی رہنے والی فٹبال برادری کے شکرگزار ہیں۔

یاد رہے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے سبب پاکستان کی رکنیت فیفا نے معطل کردی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version