Advertisement

چہل قدمی کے دوران گنگنائیں فائدہ بھی دگنا پائیں

صحت مند رہنے کے لئے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی ورزش کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یوں تو سب ہی چہل قدمی اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت سے واقف ہیں یہ وہ واحد ذریعہ ہے جو نہ صرف کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ بیماری کی صورت میں اس سے نجات دینے اور صحت بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

دن بھرمیں صرف 15 سے 20 منٹ کھلی فضا میں تیز قدموں سے چہل قدمی کرنا ذہنی اور جسمانی صحت پرمفید اثرات مرتب کرتی ہے لیکن اس میں صرف ایک کام کو درست انداز میں کرنے سے اس ورزش کی افادیت کئی گناہ بڑھ سکتی ہے اور وہ ہے درست انداز میں سانس لینا جس کے لئے کچھ بھی گنگنانے کا مشورہ دیاجاتا ہے۔

دوران ورزش گنگنا کیوں ضروری ہے؟

جب آپ ورزش کرتے ہوئے کوئی بھی دھن گنگناتے ہیں توایسی صورت میں آپ ناک سے سانس لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور یہ عمل پھیپڑوں کی صحت اورمدافعتی نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ناک میں قدرتی طورپربہترین فلٹریشن کا نظام موجود ہے اور یہ آلودگی اورمضر صحت ذرات کو فلٹر کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔

Advertisement

فرض کریں آپ کسی ایسی جگہ چہل قدمی کر رہے ہیں جہاں آلودگی بہت زیادہ ہے تو ایسی صورت میں منہ سے سانس لینا کسی خطرے سے خالی نہیں کیوںکہ منہ میں ناک کی طرح کا فلٹر موجود نہیں ہے اس طرح یہ ذرات براہ راست پھیپڑوں کو متاثر کر سکتے ہیں ۔

ناک سے سانس لینا جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کےاخراج کو بڑھاتا ہے نائٹرک آکسائیڈ ایک مالیکیول ہے جو خون کی روانی بہتربنانے، پھیپڑوں کو صحت مند رکھنے، قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ خلیات کو آکسیجن پہچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جبکہ نائٹرک آکسائیڈ کی مناسب مقدارمیٹابولک صحت پر بھی اثرانداز ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ایک نہایت اہم ترین مالیکیول تصور کیاجاتا ہے۔

ماہرین کا اس ضمن میں مزید یہ بھی کہنا ہے کہ دوران ورزش گنگنانا نائٹرک آکسائیڈ کی پیداواربڑھانے میں اہم کردارادا کرتا ہے اگر آپ اس اہم مالیکیول کو بڑھانا چاہتے ہیں تو چہل قدمی کے دوران کچھ گنگناتے رہیں، جبکہ ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گانا گانے سے نائٹرک آکسائیڈ کی سطح میں 15 گنا اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے لئے تیز آواز میں گانا ضروری نہیں ہے بلکہ دھیمے انداز میں گنگنانا ہی کافی ہے اس طرح ذہن گائے جانے والے لفظوں پر توجہ رکھے گا جو ذہن میں منفی خیالات اور تناؤ میں کمی کاسبب بنے گااس طرح یہ مجموعی صحت پر مفید اثرات مرتب کرے گا۔

کھلی فضا میں چہل قدمی یا ورزش کرنا جسمانی صحت کے لئے بے حد مفید ہے اگر اس کے ساتھ کچھ گنگنالیا جائے تو یہ عمل چہل قدمی کی افادیت کو کئی گنا برھا دیتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version