Advertisement

شاہ رخ اور کاجول کے بچوں نے سب کو حیران کر دیا

بالی وُڈ کے مشہور اداکار شا رُخ خان اور اداکارہ کوجول کے بچوں نے والدین کا اسٹائل اپنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن کی تصویر شوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو ان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

آریان خان کے فین پیج پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں آریان اور دوسری طرف شاہ رُخ موجود ہیں اور آریان ہوبہو اپنے والد کا اسٹائل اپنائے ہوئے ہیں۔

آریان نے اس تصویر میں اپنے والد شاہ رخ خان کی طرح سیاہ سوٹ پہن رکھا ہے اور بالکل والد کی طرح شرٹ کے بٹن کھلے چھوڑ دیے ہیں۔

ایسی ہی ایک تصویر نیسا دیوگن کی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن نے بھی اپنی والدہ کا اسٹائل اپناتے ہوئے ویسا ہی کالا لباس زب تن کیا ہوا ہے جو کہ کچھ دن پہلے کاجول نے ایک تقریب میں زیب تن کیا تھا۔

یاد رہے کہ آریان خان بہت جلد بطور فلم رائٹر بالی وُڈ انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرنے والے ہیں جبکہ کاجول کا اپنی بیٹی کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ابھی اپنی پڑھائی پر توجہ دے رہی ہیں اور انہیں بالی وُڈ میں دلچسپی نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version