Advertisement

سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر عدالت سے بڑا دھچکا لگ گیا

بالی وُڈ کے چاکلیٹی ہیرو سلمان خان کو عدالت کی جانب سے بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ایک ساتھ کئی مقدمات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں کورٹ کچہری کے چکر لگانے میں مصروف ہیں تاہم اب عدالت کی جانب سے سلمان کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس کیس میں عدالت نے کہا ہے کہ سلمان خان کا ان کے پڑوسی کے خلاف بدنامی کا دعویٰ درست نہیں کیونکہ سلمان خان یہ ثابت نہیں کرسکے کیتن ککڑ انٹرویو میں ان کے بارے میں بات کررہے تھے۔

یاد رہے کہ سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا تاہم ممبئی کی سول کورٹ نے کہا ہے کہ سلمان خان کے پڑوسی کیتن ککڑ کا بیان دستاویزی ثبوت سے ثابت ہوتا ہے۔

 عدالت نے یہ بھی کہا کہ سلمان یہ بھی ثابت نہیں کر سکے کہ کیتن ککڑ مذکورہ ’ہتک آمیز‘ ویڈیو انٹرویو میں ان کے بارے میں بات کر رہے تھے جس کے خلاف سلمان خان نے اعتراض کیا تھا اس لئے کیتن کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ سلمان خان نے اپنے ایک پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جو سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس کے قریب زمین کے مالک ہیں، سلمان خان نے اپنے پڑوسی پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پڑوسی نے ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف ہتک آمیز بیانات دئیے جنہیں بعد میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

البتہ اس سے قبل سلمان خان کی جانب سے کیتن ککڑ کو سوشل میڈیا پر کسی بھی مواد کو پوسٹ کرنے سے روکنے کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جسے گزشتہ ہفتے ممبئی کی ایک عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ کیتن ککڑ نے سلمان خان کے فارم ہاؤس کے ساتھ ایک پلاٹ خریدنے کی کوشش کی تھی لیکن حکام نے یہ لین دین غیر قانونی ہونے کی بنیاد پر منسوخ کر دیا تھا جس پر کیتن ککڑ نے جھوٹے الزامات لگانا شروع کردیے کہ یہ لین دین سلمان خان اور ان کے خاندان کے کہنے پر منسوخ کیا گیا تھا۔

وہیں دوسری جانب سلمان خان کے پڑوسی کیتن ککڑ کے وکلا نے دعویٰ کیا کہ کیتن ککڑ نے زمین 1996 میں خریدی تھی۔ وہ 2014 میں ریٹائر ہوئے اور وہیں رہنا چاہتے تھے، لیکن سلمان خان اور ان کے خاندان کی وجہ سے اپنی زمین تک نہیں پہنچ سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی کیس کی سماعت میں جج نے ریکارڈ پر موجود ٹوئٹس اور ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد نے مشاہدہ کیا اور ریمارکس دیئے کہ سلمان خان نے وضاحت نہیں کی کہ ٹوئٹس میں موجود اشارے ان کی جانب کس طرح ہیں اور ان ٹوئٹس میں یہ کس طرح واضح ہے کہ کیتن کی جانب سے سلمان خان کے خلاف ہتک آمیز باتیں کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version