Advertisement

ناظم جوکھیو کی بیوہ نے مرکزی ملزمان جام اویس اور جام کریم کو معاف کردیا

ناظم جوکھیو جام عبدالکریم

وکلا نےعدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ناظم جوکھیو کی بیوہ نے مرکزی ملزمان جام اویس اور جام عبدالکریم کو معاف کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں وکلا نےعدالت کو بتایا کہ معافی نامہ اور معاہدہ جلد عدالت میں پیش کردیں گے۔

عدالت نے ملزمان سالار، دھنی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں گیارہ اپریل توسیع کردی۔ ملزمان ملیر کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے تھے۔

شیریں جوکھیو کا ویڈیو بیان

ناظم جوکھیو کی فیملی نے رکن قومی اسیمبلی جام عبدالکریم جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو خون معاف کر دیا۔

Advertisement

ناظم جوکھیو کی بیوی شیریں جوکھیو کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔

ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ شیری جوکھیو نے کہا کہ میں بہت مجبور ہوں میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا۔

شیری جوکھیو نے کہا ہے کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالٰی پر چھوڑا ہے، جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گذار ہوں اور اس ویڈیو کہ ذریعے سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑسکتی۔

شیریں جوکھیو نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ میں ایک وفادارعورت ہوں میں کیس لڑنا چاھتی تھی لیکن میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا ،جو بچوں والے ہیں وہ میری مجبوری سمجھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version